Home » بجٹ عوامی اور اسلامی اصولوں کے مطابق بنایا جائے،حکمران فضول خرچیاں ختم،معاشی برابری یقینی بنائیں،علامہ زبیر احمد ظہیر کا مطالبہ

بجٹ عوامی اور اسلامی اصولوں کے مطابق بنایا جائے،حکمران فضول خرچیاں ختم،معاشی برابری یقینی بنائیں،علامہ زبیر احمد ظہیر کا مطالبہ

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوزڈیسک)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کو لازمی طور پر عوامی ضروریات اور اسلامی اصولوں کے مطابق تشکیل دیا جانا چاہیے جبکہ حکمران طبقے کو غیر ضروری اخراجات ختم کر کے معاشی برابری اور سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے یہ مطالبہ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں نفاذِ اسلام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کو وہ عبادت سمجھتے ہیں اور ان کی جماعت ملک میں ہر قسم کے ظلم،استحصال اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں اسلامی جمہوری اتحاد لاہور کی جانب سے نو منتخب مرکزی اور صوبائی عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دانشمندی اور سنجیدہ غور و فکر کے ساتھ ایسا بجٹ پیش کریں جس میں غیر ضروری اخراجات ختم کر کے اسلامی اصولوں کے مطابق معاشی مساوات اور عوامی برابری کو یقینی بنایا جائے۔تقریب میں پروفیسر عدنان فیصل ایڈووکیٹ،میاں شفیق برکت،حکیم اللہ رکھا،ڈاکٹر مرقس فدا،میاں محمد اصغر، مولانا شعیب الرحمان قاسمی،ڈاکٹر پروفیسر نعیم حفیظ،علامہ فیاض احمد سلفی اور مولانا عبد الستار نیازی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مرکزی سیکریٹری جنرل پروفیسر عدنان فیصل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور تنظیم پنجاب سمیت ملک بھر میں ہر سطح کے انتخابات میں موثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر آئندہ بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج حکمرانوں کے لیے ناقابل برداشت ہوں گے۔اجلاس کے دوران ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین کے لیے آزاد ریاست کے قیام اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر عملی اقدامات کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز