Home » پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف بڑی فتح

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف بڑی فتح

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی تباہ کن بولنگ کے باعث بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دیدی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 534 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 238 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے بمراہ اور محمد سراج نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 89 جبکہ مچل مارش 47 رنز بنا کر بنایاں کھلاڑی رہے۔ بمراہ کو میچ میں 8 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد آخری بار ہوم سیریز 55 سال قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف جیتی تھی۔

میچ ہارنے کے بعد ایک بیان میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اچھا کھیل کا مظاہرہ کرتے تو نتائج ہمارے حق میں ہوتے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز