جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے آسٹریلیا کے 474 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارت کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 310 رنز بنانے ہیں جبکہ اُس کی 5 وکٹیں باقی ہے۔ بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال 82 رنز بنا کر نمایاں رہے کھلاڑی رہے۔ جبکہ ویرات کوہلی نے 36 رنز سکور کیے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد اچھی شروعات کی اور کونسٹاس، جنہوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا نے 65 گیندوں پر 60 رنز بنائے، اُن کی شاندار اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ اپنی اننگز میں کونسٹاس نے اپنے غیر روایتی اسٹروک پلے سے تماشائیوں کو متاثر کیا، انہوں نے جسپریت بمراہ کا مقابلہ بے دریغ کیا، جو اب تک سیریز کے بہترین باؤلر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ اس کے علاوہ عثمان خواجہ اور مارنس لیبوشگن نے بھی نصف سنچریز بنائی۔

بعد ازاں اسٹیو اسمتھ کے شاندار 140 رنز کی بدولت ٹیم کو سکور 474 رنز تک پہنچا۔ آسٹریلوی بلے باز کی اس سیریز میں دوسری، مجموعی طور پر 34 ویں جبکہ بھارت کے خلاف 11 ویں سنچری ہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 28.4 اوورز میں 99 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ رویندر جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز