لاہور(اسلم مراد ) یورپی یونین کے ملک بوسنیا اور ہرزگوینیا نے 39 پاکستانیوں اور 14 بنگلہ دیشی شہریوں کے ورک ویزے کینسل کرکے انہیں واپس پاکستان اور بنگلہ دیش بھجوانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بوسنیا جسے ورکروں کی سخت کمی کا سامنا ہے، اور وہ مختلف کیٹیگریز میں ورک ویزے جاری کرکے اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، افغانستان ، نیپال کے شہری اس ورک پرمٹ کو شینجن کے امیر ممالک میں جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
پاکستانی اور بنگالی بھی ورک پرمٹ پر یہاں موجود تھے لیکن غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے اور ان کے ویزے کینسل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ۔