دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل صبح دریائے سوات میں اچانک آنے والے ریلے سے 70 افراد پھنس گئے تھے، جن میں سے 55 کو ریسکیو کر لیا گیا تھا، جبکہ باقی کی تلاش جاری تھی۔
یہ واقعہ سوات بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ناشتہ کرنے کے لیے دریا کے کنارے بیٹھے تھے۔ اچانک ریلے نے انہیں بہا لیا۔ متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق، 3 افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
دریاؤں میں اچانک ریلے آنے کی وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، اور تیزی سے گلیشیئرز کا پگھلنا شامل ہیں، جو اس طرح کے واقعات کو معمول بنا رہے ہیں۔