Home » توہینِ مذہب کیس،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،ملزم طلحہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد

توہینِ مذہب کیس،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،ملزم طلحہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد

by ahmedportugal
75 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے بینچ نمبر 2 نے توہینِ مذہب کے ایک حساس مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم طلحہ محمود کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔ کیس نمبر Crl. PLA: 402/26 کی سماعت یکم جون 2026 کو جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جہاں فریقین کے درمیان تفصیلی دلائل کا تبادلہ ہوا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ملزم کی جانب سے وکیل عثمان کریم الدین شیخ عدالت میں پیش ہوئے،جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو اعلیٰ عدالتوں سے ضمانت مل چکی ہے لہٰذا برابری کی بنیاد پر ان کے موکل کو بھی ریلیف دیا جانا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرائل میں تاخیر ملزم کی جانب سے نہیں ہوئی،اس لیے اسے مزید حراست میں رکھنا مناسب نہیں۔دوسری جانب سرکاری وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر سید سجاد حیدر رضوی نے اس موقف کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جن ضمانتوں کا حوالہ دیا جا رہا ہے،وہ مبینہ طور پر حقائق چھپا کر حاصل کی گئیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی پہلے ہی جاری ہو چکا تھا تاہم یہ اہم نکتہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

مزید برآں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے )کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کے ٹرائل میں تاخیر کے ذمہ دار خود ملزمان کے وکیل ہیں،جس پر عدالت نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔سماعت کے دوران جسٹس شاہد بلال حسن نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آیا عدالت ضمانت کی درخواست کو میرٹ پر خارج کرے یا کوئی ہدایت جاری کرے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت درخواست کا بغور جائزہ لے چکی ہے،ملزم گستاخانہ مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے،ضمانت خارج کر دوں یا ڈائریکشن جاری کر دوں؟۔عدالت کے سخت ریمارکس کے بعد وکیل عثمان کریم الدین شیخ نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ متعلقہ ہدایات پہلے سے موجود ہیں،اس لیے وہ ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اسے خارج کر دیا۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب توہینِ مذہب سے متعلق مقدمات نہایت حساس نوعیت اختیار کر چکے ہیں اور عدالتیں ان معاملات میں انتہائی احتیاط اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز