امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی فتح کے بعد سے بٹ کوائن کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کی قیمت پر پہنچ گیا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت اس سال دوگنا بڑھی ہے اور ٹرمپ کی انتخابی فتح کے بعد پچھلے چار ہفتوں میں اس میں تقریباً 45% کا اضافہ ہوا ہے
امریکہ میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ توقعات بڑھ گئیں کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کیلئے ایک دوستانہ ریگولیٹری ماحول پیدا کرے گی۔ کیونکہ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں کو گلے لگایا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکہ کو "کرپٹو کا دارالحکومت” بنائیں گے۔
معاشی ماہرین کے مطابق آخری بار بٹ کوائن 100,027 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں 2.2% کا اضافہ تھا، جبکہ اس کی قیمت 100,277 ڈالر تک بھی پہنچ گئی تھی۔