Home » ٹرمپ کے ٹیرف کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد کمی آئی

ٹرمپ کے ٹیرف کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد کمی آئی

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کے فیصلے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال آ گیا ہے اور ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد کمی آئی ہے اور یہ 78 ہزار امریکی ڈالر سے نیچے آ گئی ہے۔ پاکستانی روپے میں اس کی قیمت 2 کروڑ 16 لاکھ 94 ہزار 882 روپے رہی۔

اس فیصلے کے بعد عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں شدید اتار چڑھاؤ آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم، ٹرمپ اپنے فیصلے پر ثابت قدم ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک دوسرے ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکا کے برابر نہیں کر دیتے۔

ٹرمپ نے عالمی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال پر کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا، اور یہ کہ امریکا کی سابقہ قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر مل رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز