Home » بِٹ کوائن کی تاریخی اُڑان،پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز

بِٹ کوائن کی تاریخی اُڑان،پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لندن (ایگزو نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ”بِٹ کوائن“ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی بلند ترین سطح عبور کر لی۔ عالمی وقت کے مطابق اتوار کے روز بِٹ کوائن 2.7 فیصد اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 245 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا، یہ مالیت اب تک کی سب سے بڑی ہے جس نے اگست کے وسط میں قائم ہونے والا 1 لاکھ 24 ہزار 480 ڈالر کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے لیے نرم ضوابط اپنانے اور بڑے مالیاتی اداروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے بِٹ کوائن کی قیمت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور بٹ کوائن سے منسلک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) میں سرمایہ کاری کا بڑھتا ہوا رجحان بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنا۔رپورٹس کے مطابق جمعے کو بِٹ کوائن مسلسل آٹھویں دن بڑھا، جس نے سرمایہ کاروں میں اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔ اس دوران امریکی ڈالر کمزور ہوا اور بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے ممکنہ “شٹ ڈاون” اور روزگار سے متعلق اہم اقتصادی رپورٹوں میں تاخیر نے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں ڈالر دباو کا شکار ہوا۔مالیاتی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے ہفتوں میں بِٹ کوائن مزید ریکارڈز قائم کر سکتا ہے اور عالمی کرپٹو مارکیٹ کو نئی سمت دے سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز