امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے اعلان کے بعد بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جب امریکی صدر نے نئے امریکی اسٹرٹیجک ریزرو کا امکان ظاہر کیا، جس میں مختلف کرپٹو کرنسیاں شامل ہوں گی تو بٹ کوائن میں پچھلے ہفتے کی کم ترین سطح سے 20فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں بھی تیز اضافہ دیکھا گیا۔
ٹرمپ نے اپنے "ٹروتھ سوشل” پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جنوری میں جاری کیا گیا ایگزیکٹو آرڈر ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک ذخیرہ تیار کرے گا، جس میں بٹ کوائن، ایتھیر، ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو شامل ہوں گے۔ ان ناموں کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ بٹ کوائن اور ایتھیر اس ریزرو کا مرکزی حصہ ہوں گے۔ اس اعلان کے بعد بٹ کوائن نے جمعہ کی کم ترین سطح سے 20 فیصد کا اضافہ کیا، جس سے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے مثبت جذبات واپس آئے، جو جنوری کے وسط سے منفی رجحان میں تھے۔
بٹ کوائن کی قیمت اب $91,605 کے قریب ہوگئی ہے جو جمعہ کی کم ترین سطح $78,273 چلی گئی تھی۔ ایتھیر بھی جمعہ کی کم ترین سطح سے 20فیصد اوپر آگیا ہے۔
سٹی انڈیکس کے سینئر مارکیٹ اینالسٹ میٹ سمپسن نے کہا، "ٹرمپ نے کرپٹو ٹریڈرز کو وہ پمپ فراہم کیا جس کا وہ انتظار کر رہے تھے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "جو اعتماد گزشتہ ہفتے کھو گیا تھا، وہ اب بحال ہو چکا ہے، اور اگر کوئی اور منفی بیچنے کی لہر نہ آئی تو نئے بلند ترین سطحیں بن سکتی ہیں۔”
ٹرمپ کے نئے اعلان کے بعد بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں زبردست اضافہ
4