چڑیا گھروں میں برڈ فلو وائرس:
جنوبی ویتنام کے چڑیا گھروں میں برڈ فلو وائرس نے. 47 ٹائیگرز، 3 شیر اور ایک تیندوا کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیا۔
سرکاری ویتنام نیوز ایجنسی (وی این اے) نے اطلاع دی ہے. کہ یہ اموات اگست اور ستمبر میں لانگ این صوبے کے نجی مائی کوہن سفاری پارک اور ووون زوئی چڑیا گھر میں ہوئیں۔
ادھر، ویتنام کے نیشنل سینٹر فار اینیمل ہیلتھ ڈائیگنوسس نے تصدیق کی ہے. کہ خطرناک جانوروں کی موت ایچ 5 این 1 ٹائپ اے وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے. کہ جانوروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے چڑیا گھر کے عملے کے کسی بھی رکن کو. سانس کی علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ اس حوالے سے جب چڑیا گھروں کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا. تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2022 کے بعد سے برڈ فلو وائرس کی وجہ سے. جانوروں میں مہلک وباء کی اطلاعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جنگلی حیات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنے والی. ایک غیر سرکاری تنظیم ویتنام نے کہا. کہ 2023 کے آخر میں ویتنام میں کل 385 شیر قید میں رہ رہے تھے۔ تقریبا 310 کو 16 نجی ملکیت والے فارم ہاوسز اور چڑیا گھروں میں رکھا گیا. جبکہ باقی سرکاری ملکیت میں ہیں۔