Home » دہائیوں میں پہلی بار بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے

دہائیوں میں پہلی بار بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
بل گیٹس کو بڑا جھٹکا

بل گیٹس کو بڑا جھٹکا:

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو بڑا جھٹکا. دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے پہلی بار. دسویں نمبر سے بھی نیچے چلے گئے۔

فوربس کے مطابق. عالمی سطح پر گیٹس اب ارب پتیوں میں 12 ویں نمبر پر ہیں، جو 1991 کے بعد پہلی بار ٹاپ ٹین سے باہر ہوئے ہیں۔ تقریباً پچھلے 20 سالوں تک. بل گیٹس کو امریکہ کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مستقل طور پر یا تو سب سے امیر ترین یا دوسرے نمبر پر آنے والا شخص قرار دیا جاتا رہا تھا۔ تازہ ترین رپورٹ میں. وہ 107 بلین ڈالر کے ساتھ 12 نمبر پر ہیں۔

کئی دہائیوں میں پہلی بار مائیکرو سافٹ کے بانی اور طویل عرصے سے ارب پتی بل گیٹس. دنیا کے امیر ترین افراد کی ٹاپ 10 فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ایلون مسک، جیف بیزوس، اور پرتعیش سامان اور توانائی جیسی صنعتوں کے نئے آنے والے ٹیک مغلوں نے درجہ بندی میں اضافہ کیا ہے. جس نے عالمی ارب پتیوں کی فہرست کو نئی شکل دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے. کہ مائیکرو سافٹ کے بانی کی دولت میں کمی کی بڑی وجہ اُن کی اپنی اہلیہ سے طلاق ہے. جو 2021 میں ہوئی تھی۔

فوربس کی نئی فہرست کے مطابق. دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں پہلے نمبر پر اسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں۔ دوسرے نمبر پر لیری الیسن نے جگہ بنا لی ہے. جبکہ تیسرے پر جیف بیزوس ہیں۔ اس فہرست میں چھوتھے نمبر پر مارک زکربرگ جبکہ پانچویں پر برنارڈ آرنالٹ ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز