Home » بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان حکومت کو بڑا ٹاسک،100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت

بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان حکومت کو بڑا ٹاسک،100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

گلگت(ایگزو نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ خطے کی ترقی،گورننس کی بہتری اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ایک جامع 100 روزہ منصوبہ تیار کیا جائے اور مقررہ مدت کے بعد اس پر عملدرآمد کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔
ایگزو نیوز کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوس گلگت میں منعقدہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے پہلے گورنر قمر زمان کائرہ،وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما و عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پارٹی عہدیداران نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کیں جبکہ گلگت بلتستان میں انتظامی امور کو مزید موثر بنانے،عوامی خدمات کی فراہمی بہتر کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قیادت اور حکومتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ محض دفتری امور تک محدود نہ رہیں بلکہ عوام کے درمیان جا کر ان کے مسائل کو سمجھیں اور ان کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موثر حکمرانی کا تقاضا ہے کہ عوامی نمائندے زمینی حقائق سے جڑے رہیں اور براہِ راست عوام سے رابطہ مضبوط کریں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حقِ ملکیت سے متعلق قانون سازی پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے عملی اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے حقِ حاکمیت کے معاملے پر بھی گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں باقاعدہ قرارداد پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ خطے کے عوام کے حقوق کو آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو بھی جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اس حوالے سے گراونڈ ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے پر بھی زور دیا تاکہ پارٹی عوامی توقعات پر پورا اتر سکے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں شفاف،موثر اور عوام دوست حکمرانی کو فروغ دیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے خطے کو معاشی و سماجی طور پر مستحکم بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز