Home » کشمیر کا فیصلہ مظفر آباد کرے گا،اسلام آباد نہیں،چوری شدہ نتائج قبول نہیں،ہر نشست واپس لیں گے،بلاول بھٹو

کشمیر کا فیصلہ مظفر آباد کرے گا،اسلام آباد نہیں،چوری شدہ نتائج قبول نہیں،ہر نشست واپس لیں گے،بلاول بھٹو

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شکست تسلیم کی جا سکتی ہے لیکن مبینہ دھاندلی کے ذریعے تبدیل کیے گئے نتائج قبول نہیں کیے جائیں گے، بلاول بھٹو نے انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے، پیپلز پارٹی اپنے مبینہ طور پر متاثرہ مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور جمہوری فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مبینہ دھاندلی کے ذریعے حاصل کیے گئے نتائج کو قبول نہیں کرے گی تاہم اگر سیاسی میدان میں شکست ہوئی تو اسے تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے عوام اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور کسی کو بھی ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ایک ایسے سیاسی نظام سے ہے جس کے بارے میں ان کے مطابق دھاندلی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ عوامی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے،تین نسلوں سے پارٹی مزدوروں،کسانوں،محروم طبقات اور عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھاتی آ رہی ہے جبکہ کشمیر کے معاملے پر بھی پارٹی نے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،نہ پنجاب،نہ اسلام آباد اور نہ ہی کسی دوسرے صوبے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد،میرپور،پونچھ اور راولاکوٹ کے عوام ہی اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کریں گے۔انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے الزام عائد کیا کہ بعض حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیاں ہوئیں اور پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر سیاسی مقابلے میں شکست ہو تو وہ اسے کھلے دل سے قبول کریں گے لیکن دھاندلی کے ذریعے تبدیل کیے گئے نتائج کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ مظفرآباد ہے، سری نگر نہیں،یہاں عوام کے ووٹ کا احترام کرنا ہو گا،پیپلز پارٹی مبینہ طور پر متاثر ہونے والی نشستوں کے معاملے پر قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی اور کارکنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ انتخابی عمل میں غیر جانبدار ہے تو سامنے آنے والے اعتراضات اور مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرائے جائیں تاکہ عوام کا انتخابی نظام پر اعتماد بحال ہو سکے۔بلاول بھٹو نے ’سچ اور مفاہمت کمیشن‘ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ اس کے ذریعے تمام حقائق سامنے آ سکتے ہیں، جس سے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہو گا،اگر حقائق واضح ہو جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،پیپلز پارٹی کشمیر میں عوامی حقوق،حق حاکمیت،حق ملکیت اور روزگار کے مواقع کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔بلاول بھٹو نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری طریقے سے عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں اور ووٹ کی طاقت کے ذریعے اپنا کردار ادا کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز