Home » ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے،بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر نتائج پر شدید احتجاج،ن لیگ پر الزامات،کمیشن بنانے کا مطالبہ

ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے،بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر نتائج پر شدید احتجاج،ن لیگ پر الزامات،کمیشن بنانے کا مطالبہ

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

مظفر آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج پر سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتائج کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ووٹ کا تحفظ کرے گی اور کسی صورت مینڈیٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی جا چکی ہے
ایگزو نیوز کے مطابق مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے تاہم کسی سیاسی جماعت کے مفاد کے لیے ساتھ نہیں دے سکتی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کے مفادات کو ترجیح دینے کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کو میرپور کے عوام نے اکثریت دلوا دی ہے،اب ہمارا کام ہے کہ عوام کے ووٹ کو تحفظ دلوانا،انشاء ﷲ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے  اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکے گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین شہر کی سیٹ جیت گئے جبکہ اپنی آبائی سیٹ ہار گئے،یہ میں ماننے کو تیار نہیں،انہوں نے وہی کام کیا جو پچھلے الیکشن میں کیا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ریاست کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ قومی مفاد مقدم ہے یا کسی سیاسی جماعت کے مفادات کا تحفظ۔؟پیپلز پارٹی اپنے ووٹ کا تحفظ کرے گی اور کسی صورت انتخابی مینڈیٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے پاس مبینہ دھاندلی سے متعلق شواہد اور ویڈیوز موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی اپنے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہے تاہم انتخابی نتائج اور بعض حلقوں میں پیش آنے والے واقعات پر تحفظات دور کیے بغیر جمہوری عمل مضبوط نہیں ہو سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور وہ اپنے ووٹرز کے حق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں انتخابی ماحول اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ، تشدد اور مبینہ بے ضابطگیوں کے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض حلقوں میں انتخابی عمل متاثر کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتوں کو اپنے تحفظات کے اظہار کا حق نہ دیا جائے تو جمہوری نظام متاثر ہوتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ پیچھے ہٹے گی اور نہ کسی دباو کے سامنے جھکے گی،پارٹی اپنے کارکنوں اور ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی و آئینی راستہ اختیار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور ان کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے مستقبل کے لیے شفاف اور منصفانہ سیاسی عمل ناگزیر ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز