Home » ووٹ کی حفاظت کے بغیر حقِ حاکمیت نامکمل،کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا،پنجاب یا سندھ نہیں،بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید،پی ٹی آئی کو ساتھ چلنے کی پیشکش

ووٹ کی حفاظت کے بغیر حقِ حاکمیت نامکمل،کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا،پنجاب یا سندھ نہیں،بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید،پی ٹی آئی کو ساتھ چلنے کی پیشکش

by ahmedportugal
25 views
A+A-
Reset

مظفر آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)مظفر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی کشیدگی مزید بڑھا دی۔ بلاول بھٹو نے ووٹ کے تحفظ کو حقِ حاکمیت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے، کسی دوسرے صوبے یا مرکز کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا، انتخابی شفافیت پر سوالات اٹھائے اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شفاف انتخابات کے لیے مشترکہ جدوجہد کی پیشکش کر دی۔
ایگزو نیوز کے مطابق مظفر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات، سیاسی صورتحال اور خطے کے مستقبل سے متعلق اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے، نہ اسلام آباد، نہ لاہور اور نہ ہی کوئی دوسرا صوبہ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کو پنجاب یا سندھ نہیں بلکہ ایک بااختیار اور ترقی یافتہ آزاد کشمیر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے لاہور میں ترقیاتی کام کیے گئے ہوں لیکن آزاد کشمیر کے عوام پوچھیں گے کہ یہاں کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ کشمیر کے عوام کو اپنے مسائل، حقوق اور مستقبل کے فیصلے خود کرنے کا اختیار ملنا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حق حاکمیت کی جدوجہد ووٹ کے تحفظ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے سامنے شواہد پیش کیے تاہم اس کے باوجود بعض فیصلے جلد بازی میں کیے گئے۔انہوں نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ وہ ریاست کے عوام کے مفاد کے لیے کام کر رہا ہے یا کسی سیاسی جماعت کے مفاد کے لیے۔ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے قبل تمام ریکارڈ اور متعلقہ معلومات سامنے لائی جائیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو بھی بائیکاٹ کی سیاست ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی جماعت کو شفاف انتخابات پر یقین ہے تو اسے انتخابی عمل کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر انتخابی اصلاحات کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ مقصد صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کے بعد ایک آئینی کنونشن بلایا جائے گا جس میں حکومت، اپوزیشن، مہاجرین کے نمائندوں، وکلا اور سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے گا تاکہ آزاد کشمیر کے مستقبل، اختیارات اور عوامی حقوق سے متعلق اہم معاملات پر مشاورت کی جا سکے۔انہوں نے آزاد کشمیر کے لیے حقِ حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو روزگار کے مواقع، کاروباری سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دی جانی چاہیے، ہر بڑے منصوبے میں مقامی لوگوں کو شامل کرنا ضروری ہے تاکہ ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت کی بحالی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور پونچھ سمیت دیگر علاقوں کو بھی دنیا سے جدید رابطوں کے ذریعے جوڑنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو نے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں جامعات، سڑکوں اور دیگر شعبوں میں کام کیاجبکہ مخالف جماعتوں کو بھی عوام کے سامنے اپنی کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے ایک بار پھر انتخابی عمل پر اعتماد بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو شکست ہوتی ہے تو اسے سیاسی میدان میں قبول کیا جا سکتا ہے لیکن عوام کے ووٹ کے حق پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، آزاد کشمیر کے عوام کا مینڈیٹ ہی خطے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز