Home » اسلام آباد معاہدہ تاریخی موڑ پر،بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر احتجاج پر امن طور پر ختم کرنے کی اپیل کر دی

اسلام آباد معاہدہ تاریخی موڑ پر،بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر احتجاج پر امن طور پر ختم کرنے کی اپیل کر دی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلام آباد معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور مظاہرین سے پرامن طور پر احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدہ حالات نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں،اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کے قریب آنا ایک تاریخی پیش رفت ہے تاہم اس حساس مرحلے پر آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال نہ صرف خطے کے امن و امان بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے مظاہرین سے پرامن طور پر احتجاج ختم کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے خود کو حکام کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے زور دیا کہ تمام سیاسی و انتظامی مسائل کا حل جمہوری،آئینی اور پرامن طریقہ کار کے ذریعے نکالا جانا چاہیے اور اس مقصد کے لیے سڑکوں کے بجائے پارلیمان اور سیاسی مکالمے کو ترجیح دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی انتخابی شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر چکی ہے اور زیر التوا شکایات کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کی کوشش کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کو بار بار احتجاج اور غیر یقینی صورتحال سے گزرنے کے بجائے مستقل اور پرامن حل کی طرف بڑھنا چاہیے، جبکہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی اقدامات میں ملوث عناصر کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا تاہم بے گناہ افراد کو دوسروں کے اعمال کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز