Home » پاکستان نے خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا،براہ راست مذاکرات سے دیرپا امن کی توقع،بلاول بھٹو امید سے

پاکستان نے خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا،براہ راست مذاکرات سے دیرپا امن کی توقع،بلاول بھٹو امید سے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ براہ راست مذاکرات کے ذریعے خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابقبرطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے پر دونوں ممالک کی قیادت قابلِ تحسین ہے اور امید ہے کہ براہ راست مذاکرات خطے میں دیرپا امن کی بنیاد رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ چھ ہفتے خطے کے لیے انتہائی چیلنجنگ رہے تاہم پاکستان نے سفارتی سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد فراہم کی۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے دس نکاتی موقف کو امریکی قیادت کے سامنے پیش کیا،جس کے بعد جنگ بندی اور بات چیت کی راہ ہموار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد خطے میں کشیدگی میں واضح کمی آئی ہے اور اب صورتحال بات چیت کی جانب بڑھ رہی ہے،جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں میں کمی اور جنگی سرگرمیوں کا رک جانا امن کی جانب اہم قدم ہے،جس سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف ایران اور امریکا بلکہ دیگر علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن کے لیے ماحول سازگار بنایا۔ انہوں نے پاکستان،چین،سعودی عرب،مصر،ترکیہ اور خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان مشترکہ کاوشوں نے مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کیا۔ان کے مطابق پاکستان کا کردار صرف سہولت کاری تک محدود نہیں بلکہ ملک نے خطے میں توازن برقرار رکھنے اور اعتماد سازی کے لیے اہم ذمہ داری ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ بیک وقت بہتر تعلقات اس عمل میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ بندی اور اس کی توثیق خود ایک مثبت اشارہ ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین اب اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں، پاکستان مستقبل میں بھی مذاکراتی عمل کو سہولت فراہم کرتا رہے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز