Home » ٹک ٹاک سے مقابلے کیلئے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی

ٹک ٹاک سے مقابلے کیلئے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کیلئے یوٹیوب نے اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ سروس میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کیلئے نئے ویڈیو ایڈیٹر کا آغاز کیا ہے تاکہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز سے بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔ کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فیچرز متعارف کرانے کا عندیہ بھی دیا ہے، جو آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوں گے۔

نئے ویڈیو ایڈیٹر کے ذریعے صارفین کو باریک ایڈجسٹمنٹس، ہر کلپ میں زوم اور اسنیپنگ کی سہولت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ویڈیوز کو دوبارہ ترتیب دینے اور ڈیلیٹ کرنے کے آپشنز بھی موجود ہوں گے۔

یوٹیوب نے بتایا کہ اب آپ شارٹس ویڈیوز میں میوزک اور ٹیکسٹ شامل کر سکیں گے، اور ایڈیٹنگ کے دوران ویڈیو کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے۔ آنے والے مہینوں میں ویڈیو ایڈیٹر میں گانے کے ساتھ خودکار طور پر ویڈیوز کو ہم آہنگ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید برآں، صارفین جلد ہی اپنی فوٹو گیلری یا اے آئی امیج جنریٹر کی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں گے۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ ٹیمپلیٹس کا استعمال مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔

یہ تمام فیچرز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے ایڈیٹنگ ٹولز کے مقابلے میں پیش کیے جا رہے ہیں، کیونکہ ان ایپس میں یہ فیچرز پہلے سے موجود ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی نقل کی ہے، بلکہ شارٹس ویڈیوز کا فیچر بھی ٹک ٹاک سے متاثر ہو کر یوٹیوب کا حصہ بنایا گیا تھا۔

 

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز