سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن
امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن آج صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق. صدارتی انتخابات سے قبل بیشتر امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اسی حق کو استعمال کرکے بائیڈن بھی صدارتی انتخاب میں. قبل از وقت اپنا ووٹ آج ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں ڈالیں گے۔
5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں. ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ. اور ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس. کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ کیونکہ مختلف پولز میں دونوں صدارتی امیدواروں کی مقبولیت کا گراف یکساں طور پر 48 فیصد بتایا جاتا ہے۔
صدر جو بائیڈن جلد اور قابل رسائی ووٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے. آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے. آج اپنا قبل از وقت ووٹ ڈالنے والے ہیں۔ بائیڈن، جو ووٹنگ کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں. امریکیوں کو الیکشن کے دن ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے ابتدائی ووٹنگ میں حصہ لینے. کی ترغیب دیتے ہیں۔ قبل از وقت ووٹ ڈالنے کا ان کا فیصلہ ان کی انتظامیہ کی ملک بھر میں ووٹر ٹرن آؤٹ اور مصروفیت کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے.
واضح رہے. کہ اس سال کے شروع میں ٹرمپ کی بائیڈن پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے. ڈیموکریٹک پارٹی نے. اُن پر صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کیلئے دباو ڈالا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے جولائی کو انتخابات کی دوڑ سے پیچھے ہٹ کر کملا ہیرس کی حمایت کا علان کیا تھا۔