Home » بائیڈن کا غریب ترین ممالک کیلئے ورلڈ بینک کے فنڈ میں ریکارڈ 4 بلین ڈالر دینے کا وعدہ

بائیڈن کا غریب ترین ممالک کیلئے ورلڈ بینک کے فنڈ میں ریکارڈ 4 بلین ڈالر دینے کا وعدہ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

امریکی صدر جو بائیڈن نے دنیا کے غریب ترین ممالک کیلئے عالمی بینک کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) فنڈ میں 4 ارب ڈالر کی امریکی معاونت کا عہد کیا ہے

عالمی میڈیا کے مطابق یہ اعلان امریکی صدر نے جی 20 کے سربراہی اجلاس کے ایک سیشن میں کیا۔ امریکہ کی جانب سے یہ نیا عہد دسمبر 2021 میں کیے گئے 3.5 ارب ڈالر کے وعدے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ، جنہوں نے ماضی میں غیر ملکی امداد میں کمی کرنے کی تجویز دی تھی، بائیڈن کے اس عہد کو پورا کریں گے یا نہیں، کیونکہ ٹرمپ اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے امریکی اخراجات میں کمی کرنے کیلئے ایک نیا حکومتی کارکردگی پینل تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکی کانگریس کی طرف سے اس فنڈز کی منظوری شاید جنوری میں ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی۔ ٹرمپ کے ٹرانزیشن ٹیم کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز