امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ سے ملاقات میں جیک سلیوان نے کہا، امریکی صدر جوبائیڈن آنے والے ہفتوں میں آپ کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، صدر بائیڈن چین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مقابلے تنازعات یا تصادم کی طرف نہ جائے، اور جہاں ہمارے مفادات ہم آہنگ ہوں وہاں مل کر کام کریں۔
چینی سرکاری میڈیا نے کہا کہ شی نے سلیوان کو بتایا کہ چین اور امریکہ اب بھی اچھے تعلقات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے پر قائم ہیں۔ سی سی ٹی وی کے مطابق، شی جن پنگ نے مزید کہا، ہمیں امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
گزشتہ روز سلیوان اور اعلیٰ چینی سفارت کار وانگ نے اپنے رہنماؤں کے درمیان آنے والے ہفتوں میں ہونے والی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔