بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کر دی ہے۔
ٹیم انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے ہندوستانی کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کی تصویریں شیئر کیں جو نئے رنگوں میں ملبوس ہو کر کیمروں کے لیے پوز کر رہے تھے۔
رپورٹس میں پہلے کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبان پاکستان کا نام ٹورنامنٹ کے لیے اپنی جرسی پر نہیں لکھوائے گا۔
تاہم، بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے بعد میں واضح کیا کہ ٹیم انڈیا آئی سی سی کے رہنما خطوط پر عمل کرے گی اور اپنی جرسی پر میزبان کا نام لکھے گی۔
نتیجتاً، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نئی متعارف کرائی گئی ٹیم انڈیا کی جرسی میں دائیں جانب لوگو کے ساتھ ‘پاکستان’ نمایاں ہے۔