شام کے معزول اور سابق صدر بشار الاسد کو اس وقت بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی اہلیہ اسماء نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسماء الاسد نے روسی عدالت میں طلاق کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا، اس نے ماسکو چھوڑنے اور برطانیہ منتقل ہونے کی اجازت کی درخواست بھی کی۔ قابل ذکر ہے کہ وہ اس سے قبل لندن میں انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر کام کرتی تھیں۔
یہ کارروائی شامی دارالحکومت پر باغی افواج کے قبضے کے تناظر میں اسد خاندان کے دمشق سے نکلنے کے فوراً بعد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماء الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ جس کا بہتر علاج ماسکو کی بجائے لندن میں ہے اس لیے وہ لندن جانے کی ضد کر رہی ہیں۔