Home » علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی تردید کی اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا،میرے نام سے منسوب خبریں من گھڑت ہیں،بیرسٹر گوہر کا تہلکہ خیز بیان آ گیا

علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی تردید کی اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا،میرے نام سے منسوب خبریں من گھڑت ہیں،بیرسٹر گوہر کا تہلکہ خیز بیان آ گیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگز ونیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق اپنے نام سے منسوب خبروں کو من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے دوٹوک موقف اختیار کیا اور کہا کہ نہ تو انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی خبروں کی تردید کی اور نہ ہی کسی میڈیا ادارے کو اس نوعیت کا کوئی بیان دیا، میرے حوالے سے پھیلائی گئی جھوٹی تردیدی خبریں سیاسی افواہ سازی اور بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں،جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،تحریک انصاف کے اندرونی فیصلے صرف اور صرف پارٹی قیادت اور چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے طے پاتے ہیں اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کی اشاعت سے اجتناب کرے تا کہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے علی امین گنڈاپور یا خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت کے حوالے سے کسی میڈیا ادارے کو کوئی تردیدی بیان نہیں دیا۔انہوں نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے کسی میڈیا پلیٹ فارم پر یہ کہا ہو کہ ”وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق خبر جعلی ہے“ یا یہ پارٹی کے خلاف کسی سازش کا حصہ ہے۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ یہ خبر بغیر کسی بنیاد اور تصدیق کے نشر کی گئی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی،نجی ٹی وی چینل’ اے آر وائی نیوز‘ نے بھی خود وضاحت جاری کی ہے کہ اس سے منسوب خبر درست نہیں تھی اور انہوں نے اس سلسلے میں اپنی نشری رپورٹ میں تصحیح کر دی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ میڈیا سے ہمیشہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی ترسیل کی توقع رکھتے ہیں،پارٹی نظم و ضبط اور اندرونی مشاورت کے معاملات حساس نوعیت کے ہوتے ہیں، جنہیں میڈیا کی قیاس آرائیوں کا موضوع بنانا درست نہیں، تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے جو تمام فیصلے مشاورت، اتفاق رائے اور قیادت کی ہدایت کے مطابق کرتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کی اشاعت سے گریز کریں تاکہ عوام میں غلط بیانی اور بے اعتمادی پیدا نہ ہو،میری جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اس لیے میڈیا رپورٹس کو حقیقت سمجھنا گمراہ کن ہوگا، پارٹی قیادت اس وقت مکمل طور پر متحد ہے اور تمام فیصلے عمران خان کی ہدایات کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔۔واضح رہے کہ بیرسٹر گوہرکے حوالے سے ٹی وی چینلز پر تردیدی بیان نشر ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر کا یہ وضاحتی بیان نہ صرف پارٹی قیادت کے اندرونی نظم و ضبط کو واضح کرتا ہے بلکہ اس سے یہ تاثر بھی ختم ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر کسی قسم کی اختلافی صف بندی موجود ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز