پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت پارٹی کے دیگر گرفتار رہنماوں کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کو تھانہ سیکریٹریٹ منقتل کر دیا گیا تھا۔ اب اُن کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
گزشتہ رات اسلام آباد جلسے میں بدنظمی کے الزامات پر پی ٹی آئی کے رہنماوں پر پرچے کاٹے گئے تھے۔ بعد میں کئی اراکین اسمبلی اور ایس آئی سی کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو پارلیمنٹ ہاؤس سے تحویل میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کے پنجاب کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جنہوں نے اتوار کے پاور شو میں شرکت کی تھی۔