بارسلونا (اسلم مراد ) بارسلونا جو اپنے متنوع موسم اور خوبصورت ساحلوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن ماہ جولائی میں سیاحوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
بارسلونا حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق شہر میں صرف ماہ جولائی میں 12 لاکھ 19 ہزار 2 سو 21 سیاحوں نے شہر کی سیر کی جو گزشتہ سال کے ماہ جولائی سے سات فیصد زیادہ ہے۔ بارسلونا کے قدرتی اور بنائے گئے ساحل ، سارا سال دھوپ، ہوا اور متنوع موسم اسے سیاحوں کے لیے پسندیدہ بناتا ہے۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اگر پیرس اولمپک نہ ہوتے تو شاید یہ تعداد ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ، بارسلونا کے علاقے لا رملہ میں تل دھرنے کی جگہ باقی نہیں رہی اور ہر طرف سیاحوں کی بھرمارنظرآتی ہے۔
سپین کی حکومت سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے نئے نئے اعلانات کرتی رہتی ہے اور نت نئی سرگرمیاں بھی شروع کرتی نظر آتی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کے لیے سپین ایک پسندیدہ ملک کے طورپر سامنے آیا ہے ۔