Home » بنوں چیک پوسٹ پر حملہ ، 12فوجی جوان شہید

بنوں چیک پوسٹ پر حملہ ، 12فوجی جوان شہید

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

بنوں (اسلم مراد ) بنوں کے قریب ایف سی اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں کے حملے میں بارہ اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ چھ خواجی بھی ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں نے حملہ کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ۔ خوارجی چاہتے تھے کہ کسی طرح وہ اندر داخل ہو جائیں اور چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیں لیکن مسلح افواج کے جوانوں نے بھرپور مذاحمت کی جس میں ناکامی پر خوارجیوں نے دھماکہ خیز گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا جس سے فرننٹئیر کانسٹیبلری کے دو جبکہ آرمی کے دس جوان شہید ہوگئے فائرنگ کے تبادلے میں چھ خواجی بھی مارے گئے ۔

فوجی جوانوں کی شہادت پر صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، چاروں گورنرز ، صوبائی وزرائے اعلی ، اور دوسرے اہم عہدیداران نے مذمتی بیانات جاری کیے ہیں ۔ مسلح افراج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہٰں ملے گی ۔ چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے جس میں کئی مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ شہید ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے صوبیدار عمران احمد فاروقی، سرگودھا کے حوالدار محمد جاوید اقبال، ایبٹ آباد کے نائیک طہماس احمد، ہری پور کے 39 سال کے نائیک باسط فرید شامل ہیں۔

شہداء میں بارکھان اور کوہلو کے سپاہی صفدر علی اور اسد بشیر شامل ہیں جبکہ ڈی آئی خان اور میانوالی کے سپاہی اعجاز حسین اور عاطف خان نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز