راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل منسوخ ہونے کے بعد آج شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔
راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے ہارنے کے بعد پاکستان کے پاس دو میچوں کی سیریز برابر کرنے کے لیے صرف چار دن باقی ہیں۔ پاکستان نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا جبکہ اُن کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ اور اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ آخری ٹیسٹ میں گیند بازوں کو جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔ تاکہ مہمان ٹیم کو دونوں اننگز میں آل آوٹ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ دو میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ کا حصہ ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیش پاکستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔