Home » بنگلا دیش کے سابق کپتان شکیب کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلا دیش کے سابق کپتان شکیب کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
سابق کپتان شکیب الحسن

سابق کپتان شکیب الحسن

بنگلا دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے کہا. کہ وہ اگلے سال مارچ تک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

شکیب کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی کے درجنوں دیگر ارکان کے ساتھ. ملک میں قتل اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس لیے شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے 37 سالہ کرکٹر بنگلا دیش واپس نہیں گئے ہیں۔

شکیب نے کہا. کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ان کا آخری بین الاقوامی دورہ ہوگا۔ لیکن انہوں نے کہا. کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف طے شدہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے وطن واپس جانا چاہتے ہیں، اور اس حوالے سے شکیب نے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ سے پوچھا تھا. کہ کیا وہ واپس آسکتے ہیں۔

اسٹار آل راونڈر نے. کانپور میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا. میں نے اپنی خواہش کے بارے میں بی سی بی اور سلیکٹرز سے بات کی ہے۔ انہوں نے مجھ سے اتفاق کیا ہے. وہ ہر چیز کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. تاکہ میں واپس بنگلا دیش جا کر دو ٹیسٹ میچ کھیل سکوں. اور وہاں اپنا ٹیسٹ کیریئر ختم کر سکوں۔ انہوں نے مزید کہا: اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو شاید بھارت کے خلاف یہ میری آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

واضح رہے کہ. 21 اکتوبر کو شروع ہونے والا جنوبی افریقہ کا دورہ ابھی بھی کھٹائی میں ہے. کیونکہ پروٹیز اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں. کہ آیا گزشتہ ماہ کے انقلاب کے بعد اُن کی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش محفوظ رہے گا یا نہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز