جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » بنگلا دیش نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی

بنگلا دیش نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی کی پابندیوں میں نرمی کی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے ہوئے باہمی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

بھارت نواز بنگلا دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد سے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

بنگلا دیش کی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کی شرط کو ختم کر دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان آسان سفر کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کے سکیورٹی سروسز ڈویژن نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزارت خارجہ نے بیرون ملک تمام مشنز کو پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواست کے عمل کو آسان بنانے کی بھی ہدایت کی۔

بنگلا دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستانی سفیر نے صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انہیں رہائی پر مبارکباد پیش کی گئی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز