Home » سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو مستعفی  

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو مستعفی  

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شانتو نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کیا، جہاں بنگلہ دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نجم الحسن شانتو نے کہا کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتے، یہ فیصلہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تین مختلف فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا، اور انہوں نے یہ فیصلہ کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں۔

نجم الحسن شانتو نے نومبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ قیادت سنبھالی تھی۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 14 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 9 میں شکست ہوئی، اور ایک میچ ڈرا ہوا۔

ان کی کپتانی میں یادگار کامیابیاں اگست 2024 میں پاکستان کے خلاف دو مسلسل ٹیسٹ جیت کر حاصل کی گئیں۔ بیٹنگ کے میدان میں بھی شانتو کا ریکارڈ بہتر رہا، بطور کپتان ان کا بیٹنگ اوسط 36.24 رہا، جبکہ بغیر کپتانی کے یہ اوسط 29.83 ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نجم الحسن شانتو کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا، اور ان کی جگہ مہدی حسن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز