Home » بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ کے لیے طبی تعلیم کے مواقع میں اضافہ،21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص

بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ کے لیے طبی تعلیم کے مواقع میں اضافہ،21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اکستانی طلبہ کے لیے بنگلادیش میں طبی تعلیم کے مواقع میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جہاں اب پاکستانی طلبہ کے لیے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلیمی تعاون اور طبی تعلیم کے فروغ کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے تاکہ اہل اور مستعد طلبہ بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کر سکیں اور صحت کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کریں۔
ایگزو نیوز کے مطابق داخلوں کے خواہشمند طلبہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ ضوابط کے مطابق جمع کرائیں۔ درخواستیں آن لائن یا بذریعہ ڈاک کے ذریعے دی جا سکتی ہیں تاکہ داخلے کے عمل میں آسانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اہل طلبہ سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پاکستانی طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر طبی تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرنا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ امیدواروں کو داخلہ کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر داخلے فراہم کیے جائیں گے۔ماہرین کے مطابق بنگلادیش میں فراہم کی گئی نشستیں پاکستانی طلبہ کے لیے طبی تعلیم کے دروازے کھولنے اور مستقبل کے ڈاکٹرز کی تربیت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔ یہ اقدام نہ صرف طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ہے بلکہ صحت کے شعبے میں پاکستان کے لیے باصلاحیت اور تربیت یافتہ پیشہ ور افراد فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تمام اہل طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ بین الاقوامی سطح کی تعلیم کے ذریعے اپنے علمی و پیشہ ورانہ مستقبل کو روشن کر سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز