راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمودخان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ تربیتی مشقوں کے تسلسل کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جس سے پاک بنگلہ دیش مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو نئی مضبوطی اور پیشہ وارانہ تبادلے کو فروغ ملا۔
ایگزو نیوز کے مطابق برادر ملک بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمودخان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون، اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ معزز مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ وارانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے پر خاص زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے استحکام اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عہد کیا۔اس سے قبل اسلام آباد میں ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئرچیف مارشل حسن محمودخان کا پاکستان نیوی کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ سطحی دوروں اور مشترکہ تربیتی مشقوں کے تسلسل کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ پاک بنگلہ دیش مسلح افواج کے درمیان تعاون اور پیشہ وارانہ روابط کو مزید تقویت مل سکے۔بنگلہ دیشی ایئرچیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی بھی تعریف کی اور دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ایئرچیف مارشل بنگلہ دیش کا جی ایچ کیو دورہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات،دفاعی تعاون کے فروغ اور مشترکہ تربیتی مشقوں کا سلسلہ بڑھانے پر اتفاق
5