Home » عید الاضحیٰ پر مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

عید الاضحیٰ پر مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی سنیما کو فروغ دینے کے لیے سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں تمام بھارتی فلموں، بشمول پنجابی ٹائٹلز اور ڈب فلموں، کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ یہ اقدام عید الاضحیٰ سے دو دن پہلے شروع ہو کر دو ہفتے بعد تک جاری رہے گا، جس کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔

عید الاضحیٰ پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘، اور فیصل قریشی و ثمینہ پیرزادہ کی ہارر فلم ’دیمک‘ سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی، جن کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز