وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حوالے سے سینیٹ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا، دشمنوں کی جانب سے یہ حملے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
سینیٹ اجلاس میں بلوچستان واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ ان حملوں کے پیچھے کون ہے اور اُن کا مقصد ملک کا امن و امان خراب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن نہیں چاہتا کہ اکتوبر میں پاکستان ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کرکے۔ اس لیے اُن نے ابھی سے ملک میں دہشت پھیلانے شروع کر دی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی ہے۔ اور ساتھ ہی سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست کے خلاف جانے والوں کا مکمل طور پر خاتمہ کریں۔ محسن نقوی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے سی ٹی ڈی بلوچستان کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ 8 ارب روپے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھی رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی افسران کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی پالیسی کے تحت 40 افسران کو صوبے میں بھیجا جائے گا۔