Home » پنجگور میں مارے گئے مزدوروں کی لاشیں پنجاب بھیج دی گئی

پنجگور میں مارے گئے مزدوروں کی لاشیں پنجاب بھیج دی گئی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset
مارے گئے مزدوروں کی لاشیں

مارے گئے مزدوروں کی لاشیں:

بلوچستان کے حکام نے کہا ہے. کہ پنجگور میں مارے گئے مزدوروں کی لاشیں پنجاب بھیج دی گئی ہیں۔

صوبائی حکومت کے حکام نے کہا ہے. کہ جاں بحق کارکنوں کی لاشیں ملتان بھیجنے کیلئے بلوچستان کے وزیر اعلی کی ہدایت پر ایک ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا تھا۔ پنجگور واقعے میں زخمی ہونے والے. ایک مزدور کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ کوئٹا منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے. کہ کچھ نامعلوم مسلح افراد نے. بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں سات مزدوروں کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا. کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور ورکرز کوارٹر میں رہ رہے تھے. جب نامعلوم مسلح افراد نے اس جگہ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی. جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مرنے والے مزدور ملتان اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشی ہیں۔

دریں اثنا ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جاوید احمد لنگو نے. ضلع میں کام کے لیے آنے والے غیر مقامی مزدوروں کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔ پنجگور کے ڈی سی نے. ایک بیان میں خبردار کیا. کہ مناسب رجسٹریشن کے بغیر غیر مقامی مزدوروں کو ملازمت دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجگور سے باہر سے آنے والے تمام مزدوروں کے لیے رجسٹریشن کا عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز