Home » بلوچستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹنے لگی،آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک،مجموعی تعداد 91 ہو گئی

بلوچستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹنے لگی،آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک،مجموعی تعداد 91 ہو گئی

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز ہو گئی ہیں،جہاں پاک فوج،فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ” آپریشن شعبان“ کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے،تازہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 129 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کیا گیا ”آپریشن شعبان“ موثر انداز میں جاری ہے،جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائیوں میں مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں دشوار گزار اور حساس علاقوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا،جہاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ” آپریشن شعبان“ کے تحت اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 91 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 5 جولائی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سمیت دیگر کارروائیوں میں مجموعی طور پر 129 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں کا دائرہ کار مسلسل وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں قیامِ امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی مربوط اور مسلسل کارروائیاں صوبے میں سکیورٹی صورتحال کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز