Home » باجوڑ میں شہری آبادی نشانہ،پاک فوج کا موثر اور محدود جواب،بچوں اور خواتین سمیت شہید شہریوں کی فہرست جاری

باجوڑ میں شہری آبادی نشانہ،پاک فوج کا موثر اور محدود جواب،بچوں اور خواتین سمیت شہید شہریوں کی فہرست جاری

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)باجوڑ میں سرحدی کشیدگی ایک بار پھر سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے جہاں سول آبادی پر فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت شہری ہلاکتوں کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شہداء کی فہرست جاری کیے جانے کے بعد صورتحال کی شدت مزید واضح ہو گئی ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں صرف ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں سے حملے کیے گئے تھے اور سول آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی پر کی جانے والی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے۔ سرکاری فہرست کے مطابق مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 9 شہری شہید ہوئے جن میں 3 خواتین اور 6 معصوم بچے شامل ہیں،جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔یہ واقعات مارچ اور اپریل 2026 کے دوران افغانستان کی جانب سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں،بالخصوص ماموند اور سلارزئی میں پیش آئے جہاں مبینہ طور پر مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ناموں کے ساتھ تفصیلی فہرست جاری کیے جانے کے بعد واقعے کے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پیش آنے والے ہر واقعے کے بعد مقامی آبادی کی جانب سے شہداء کی تصاویر اور معلومات پہلے ہی سامنے لائی جا چکی ہیں۔

مقامی افراد نے ان حملوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت صرف فوجی پوسٹوں اور گن پوزیشنز کو نشانہ بنایا جبکہ اس کارروائی میں کسی بھی قسم کے سول نقصان سے گریز کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے جوابی اقدامات انتہائی احتیاط اور محدود نوعیت کے تھے،جن کا مقصد صرف ان مقامات کو نشانہ بنانا تھا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔سرکاری موقف کے مطابق اس طرح کے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور بار بار شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔اس سے قبل بھی خیبر،کرم اور وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں شہری جانوں کا نقصان ہوا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز