Home » بھارتی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

بھارتی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

ممبئی کی عدالت نے معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے ملائکہ کے خلاف 2012ء کے سیف علی خان ہوٹل حملہ کیس میں گواہ کے طور پر مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عدالت نے گزشتہ روز ملائکہ اور دیگر افراد کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹس جاری کیے اور رواں ماہ کے اختتام تک اس کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

اس سے قبل 15 مارچ کو بھی ملائکہ کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ ملائکہ کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا، مگر وہ غیر حاضر رہیں، جس پر عدالت نے ان کے خلاف دوبارہ 5 ہزار روپے کے وارنٹ جاری کیے۔

سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے گزشتہ روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں خواتین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنی شناخت کو برقرار رکھیں اور مالی معاملات کو الگ رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کو آزادی حاصل ہونی چاہیے اور انھیں اپنے بینک اکاؤنٹس پر انحصار کرنا چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز