ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ ٹرمپ کے نائب صدر نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب سے قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی اور اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ واشنگٹن کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سرد موسم کی وجہ سے 40 سال میں پہلی بار افتتاحی تقریب کیپٹل ہل کے اندر منعقد کی گئی۔
اپنے ابتدائی کلمات میں ٹرمپ نے اپنے پیشرو اور نائب صدر کملا ہیرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکہ کا سنہری دور ابھی شروع ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے کملا ہیرس کو شکست دی تھی۔