پاکستان کرکٹ بورڈ:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے. دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل کیا جائے گا. جبکہ دورہ زمبابوے کیلئے اُن کو آرام دیا جائے گا۔
اسی طرح محمد رضوان. آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔ وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے بھی دستیاب ہوں گے. تاہم انہیں ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے. ایک پریس ریلیز میں کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا، جبکہ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں میچز 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا کیلئے ون ڈے سکواڈ:
عامر، عبداللہ شفیق، عرفات، بابر، فیصل اکرم، حارث، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران، حسنین، رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم، صائم، سلمان، شاہین
آسٹریلیا کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:
عرفات، بابر، حارث، حسیب اللہ، جہانداد، محمد عباس آفریدی، رضوان (وکٹ کیپر)، عرفان، نسیم شاہ، عمیر، صاحبزادہ، سلمان، شاہین، سفیان، عثمان
زمبابوے کیلئے ون ڈے اسکواڈ:
عامر، عبداللہ، ابرار، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث، حسیب اللہ (ڈبلیو کے)، کامران، حسنین، رضوان (ڈبلیو کے)، عرفان، صائم، سلمان، دہانی اور طیب طاہر
زمبابوے کیلئے سکواڈ:
احمد دانیال، عرفات، حارث، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) ، جہانداد، عباس، حسنین، عرفان، عمیر، قاسم اکرم، صاحبزادہ، سلمان، سفیان، طیب طاہر اور عثمان