بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ، ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم 809 پوائنس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھارت کی کپتان روہت شرما جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کے ہی شبمن گل ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پہلے نمبر سے دوسرے پر چلے گئے ہیں۔ اُن کی جگہ راشد خان نے لی ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش بلے باز جو روٹ 903 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز یشوی جیسوال جبکہ کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ انگلش بلے باز فل سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک روما تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ٹی ٹؤئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے۔