بدھ, مارچ 26, 2025
Home » مداح مجھے کنگ شنگ کہنا بند کر دیں، بابر اعظم

مداح مجھے کنگ شنگ کہنا بند کر دیں، بابر اعظم

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستان کے نامور کرکٹر بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ’کنگ شنگ‘ کہنا بند کردیں۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بعد اپنی غیر رسمی پریس گفتگو میں مداحوں نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کنگ کنگ بولنا زرا کام کروں۔ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں ۔ اب میرے لیے نئے کردار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اپنی ماضی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ میں نے جو اچھی اننگز کھیلی ہے اس کے بارے میں سوچتا ہوں، اور میں مشکل مراحل سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں نے ماضی میں کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہر آنے والا میچ ایک نیا چیلنج ہے۔ مجھے ماضی کو بھول کر حال پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

بابر اعظم نے اسٹریٹجک پلاننگ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آنے والے دنوں کے لیے مثبت منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اپوزیشن بھی اپنی حکمت عملی کے ساتھ آتی ہے۔ میچ جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، اور ہم بہتری کے لیے اپنی طاقتوں اور کمزوریوں دونوں پر بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز