دبئی (اسلم مراد) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ میں بیسٹمینوں کی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی نئی درجہ بندی نے بابر اعظم کو مزید پستی میں دھکیل دیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ انہیں کسی کی بددعا لگ گئی ہے۔ کیونکہ ایک جانب ان کی کرکٹ زوال کا شکار ہے تو دوسری جانب ان کی ٹیسٹ رینکنگ بھی تنزیلی کا شکار ہے۔
نئے اعدادوشمار کے مطابق بابر اعظم بیٹر کی فہرست میں تیسری نمبر سے پھسلتے پھسلتے نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کئی درجے چھلانگ لگا کر دسویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔