اتوار, نومبر 10, 2024
Home » بابر اعظم، شاہین اور نسیم کو انگلینڈ ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا

بابر اعظم، شاہین اور نسیم کو انگلینڈ ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset
سکواڈ کا اعلان کر دیا

سکواڈ کا اعلان کر دیا:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کیلئے. اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے. جو بالترتیب 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابرار احمد جو ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو رہے ہیں. انتخاب کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

چار کھلاڑیوں کی جگہ. حسیب اللہ، مہران ممتاز، کامران غلام، فاسٹ بولر محمد علی اور آف اسپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ نعمان علی اور زاہد محمود جو کہ ابتدائی طور پر. پہلے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے. لیکن بعد میں انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا. اب وہ بھی 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 47 رنز سے عبرتناک شکست ہوئی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز