Home » آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اور رضوان کی پوزیشن میں بہتری

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اور رضوان کی پوزیشن میں بہتری

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

سری لنکا نے اس ہفتے کے شروع میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر انگلش ٹیم کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی۔ اس کے نتیجے میں سری لنکا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کیلئے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ ان تبدیلیوں نے دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ کو بھی متاثر کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 19 اور تین رنز بنانے والے انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سات درجے گر کر 12 ویں نمبر پر آگئے۔ بروک کی تنزلی کے باعث سات کھلاڑی ایک مقام اوپر چلے گئے، جن میں محمد رضوان اور بابر اعظم بھی شامل ہیں، جو اب بالترتیب نویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بابر اعظم نے چار اننگز میں صرف 64 رنز بنائے جس کے بعد گزشتہ ہفتے کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں وہ ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز