پاکستان کے بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ ادا کر لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں وہ سعودی عرب کے مقدس ترین مقام، مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں افطار میں شرکت کرتے ہوئے نظر آئے۔
ویڈیو کو محفوظ اعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا – اعظم کو کعبہ کے قریب کھلی جگہ پر بیٹھ کر افطار کا لطف اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کا کیپشن "الحمدللہ” تھا۔ دریں اثنا، اسی اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ میں، ان کے بھائی نے بابر کے ساتھ "عمرہ 2025” ہیش ٹیگ کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں۔
کرکٹر حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنی مایوس کن کارکردگی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ سے خبروں میں ہے۔