Home » آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں بابر ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھے

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں بابر ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم تازہ ترین آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بھارت کے دائیں ہاتھ کے بلے باز شبمن گل نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب گل نے ون ڈے کرکٹ میں نمبر 1 رینکنگ حاصل کی ہے، بھارتی بلے باز بابر نے اس سے قبل 2023 میں بھی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وسط میں بابر سے پہلی پوزیشن چھینی تھی۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور وہ گل سے 23 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں، جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں اور اپنے ساتھی اوپنر سے 45 ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہیں۔

سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشنا مردوں کی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں – انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی بار پریمیئر پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز