Home » بابر اعظم کا جادو سر چڑھ کر ناچنے لگا،جنوبی افریقہ چاروں شانے چت،پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز اپنے نام کر لی

بابر اعظم کا جادو سر چڑھ کر ناچنے لگا،جنوبی افریقہ چاروں شانے چت،پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز اپنے نام کر لی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزوسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں اور باولرز دونوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
ایگزو نیوزکے مطابق جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ ریزا ہنڈرکس 34، فریرا 29 اور کوربن بوش 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے اپنی کلاس کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جب کہ کپتان سلمان آغا نے 33 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے جب کہ صاحبزادہ  فرحان 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی تھی تا ہم دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔قومی ٹیم کی اس فتح کے ساتھ ہی کپتان سلمان آغا اور بابر اعظم کو مداحوں اور ماہرین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز